Wednesday, October 2, 2019

تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی پہلے سال کی کارکردگی، کونسی پارٹی عوام میں مقبول رہی؟

تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی پہلے سال کی کارکردگی
ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی حکومت عوامی مقبولیت برقرار رکھنے میں کامیاب، حکومت کو 30 فیصد عوام کی حمایت حاصل، ن لیگ کو اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر 17 فیصد، جبکہ پیپلز پارٹی کو 22 فیصد عوام کی حمایت حاصل تھی۔ تفصیلات کے مطابق روشن پاکستان نامی ایک تنظیم کی جانب سے حکومت کی…

روشن پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کی حکومت کے حق میں اپنی رائے دی۔

سروے نتائج کے مطابق حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی مقبولیت پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

2009 میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوا تھا، تب اس کی مقبولیت 31 فیصد سے گر کر 22 فیصد پر آگئی تھی۔

ایک سال کے اندر اندر پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں 9 فیصد کمی ہوئی تھی۔ جبکہ 2014 میں جب مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایک سال مکمل ہوا تھا، تب اس کی مقبولیت 33 فیصد سے گر کر 17 فیصد تک چلی گئی تھی۔ ایک سال مکمل ہونے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کی مقبولیت میں 16 فیصد کی کمی ہوئی تھی۔ جبکہ اب جب تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہوا ہے، تب اس کی مقبولیت میں صرف 2 فیصد کمی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی مقبولیت 32 فیصد سے گر کر 30 فیصد تک آئی ہے۔ سروے نتائج کے مطابق عوام کی اکثریت نے مہنگائی اور دیگر مسائل کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oFnW1O

0 comments:

Popular Posts Khyber Times