ملکی زرمبادلہ ذخائر مزید 24 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کم ہوکر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید 24 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں، کمی کے بعد زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر 23 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کمی سے 7 ارب 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہ گئے جب کہ شیڈولڈ بینکوں کے ذخائر میں بھی 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور حجم 6 ارب 54 کروڑ 83 لاکھ ڈالر پر آگیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2D3dOEE
0 comments: