Thursday, December 26, 2019

مریم نواز ای سی ایل معاملہ، سابق وزیراعظم کی بیٹی مزید مشکل میں

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کا معاملہ لٹک گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکل سکے گا یا پاسپورٹ کی واپسی ممکن ہوگا؟ معاملے کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا، دو درخواستوں پر سماعت آج ہونا تھی تاہم چھٹیوں کے باعث درخواستیں دوسرے بینچ میں بھی سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکیں۔

عدالت نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کے لیے آج مقرر کر رکھی تھیں۔ جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں موسم سرما کی عدالتی چھٹیوں پر ہیں۔ مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت چھٹیوں کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی، عدالت نے دو درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت کا فیصلہ کیا تھا۔

قبل ازیں 23 دسمبر کو بھی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی، جسٹس باقرنجفی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی، دوران سماعت سرکاری وکیل نے مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد کرنے کی اپیل کی۔

تاہم معاملہ زیرسماعت ہے، ممکنہ ہے عدالتی چھٹیوں کے بعد کیس کا فیصلہ سامنے آجائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35TiSHL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times