Monday, December 2, 2019

باولنگ کوچ وقار یونس اپنے بیان پر اڑ گئے، پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے نیا چیلنج تیار

باولنگ کوچ وقار یونس
آسٹریلیا نے پاکستان کو دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں درد ناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے وائٹ واش کر دیاہے تاہم قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس میدان میں آ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آسٹریلیا میں سپنرز کیلئے پرفارم کرنا مشکل ہوتاہے، آسٹریلیا میں یاسر شاہ اور محمد عباس کی فارم ٹیم کیلئے تشویش کا سبب ہے، امید ہے یاسر شاہ سری لنکا کیخلاف اچھا کھیل پیش کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی کنڈیشنز پر بہت بہتر تھی اور آسٹریلیا کا ٹور ہمیشہ ہی ٹف ہوتاہے۔

مصباح الحق کا کہناتھا کہ اب بیٹھ کر دیکھیں گے آئندہ کیلئے کیا لائحہ عمل اپنانا ہے، کوشش ہو گی کہ ان لڑکوں کو ایک چانس اور دیں۔ عامر، وہاب کے جانے اور حسن علی کی انجری کے بعد یہی لڑکے کھیل رہے ہیں ، ہمیں اچھے نتائج کیلئے سری لنکا کیخلاف بہت محنت کرنا ہوگی۔

باولنگ کوچ وقار یونس نے آسٹریلوی ٹور کے دوران فلاپ رہنے والے باولرز کے حق میں آگے آتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھا باولر ہے لیکن وہ دباﺅ کا شکار ہو گیا ، اپنا بیان نہیں بدلوں گا، یہی لڑکے مستقبل میں پاکستان کا اثاثہ ہیں ، ان لڑکوں کو ایک یا دو ٹیسٹ میچ پر باہر کرنا زیادتی ہو گی، ان لڑکوں کو چھ ماہ یا ایک سال کا عرصہ دیا تو بہترین نتائج ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جن نتائج کی توقع کر رہے تھے وہ حاصل نہیں کر سکے مجھے ان لڑکوں پر بھروسہ ہے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2sAmgs9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times