ورلڈ کپ 2019 میں انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کھانے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے اس میچ میں بہت سارے ایسے موقع تھے جو دونوں جانب جا سکتے تھے، ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں فتح حاصل کرنے پر میں انگلینڈ کو مبارک باد دینا چاہوں گا کیونکہ انھوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھا کھیل پیش کیا۔
کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پورے ٹورنامنٹ میں مشکل پچوں پر بیٹنگ کرنا سب سے بڑا چیلنج تھا، ہم نے اس ٹورنامنٹ میں 300 سے زائد سکور کم ہی دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے آخر تک مقابلہ کیا اور یہاں تک کہ فائنل بھی ٹائی ہوا، اس وقت تمام کھلاڑی بہت اداس اور دکھی ہیں، ظاہر ہے یہ ایک دل توڑنے والے لمحات ہیں لیکن مجھے ان سب پر فخر ہے کیونکہ انھوں نے اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اتنی اچھی کارکردگی دکھائی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xMxxoT
0 comments: