
وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے ملاقات کی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے وزیراعظم کو ملک کی بہترین خدمت کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ اپنی ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف جنگ حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔ بلا امتیاز احتساب بھی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔ ملاقات کے دوران معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DDSu8b
0 comments: