Saturday, November 27, 2021

ٹویٹر نے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویٹر

سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کے لیے استعمال پلیٹ فارم نے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ٹویٹر نے صارفین کے لیے اپنے آئی ڈی کے تجزیے اور سرگرمیوں کو ایک کلک پر فراہم کرنے کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے، جس کے تحت ’ویو انگیجمنٹ‘ نامی بٹن متعارف کرایا جائے گا۔

اس بٹن کی مدد سے صارف ایک کلک پر تمام ضروری معلومات حاصل کر سکے گا جبکہ وہ اپنے ٹویٹس پر ہونے والی Activity یا اس کی انگیجمنٹ کو بھی دیکھ سکے گا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹویٹر صارف مستقبل میں بہت سادہ انداز میں اپنی ٹائم لائن اور اکاؤنٹ کا تجزیہ کرسکیں گے۔

ماہرین کا گمان ہے کہ موبائل فون اور کمپیوٹر پر اس فیچر کا لے آؤٹ یا ڈسپلے منفرد نظر آئے گا۔ اس سروس کے بعد صارف کو اپنے پروفائل پر خاموشی سے آنے والے صارفین کے بارے میں بھی معلوم ہوسکے گا۔

 

ابھی اس بٹن کی تیاری پر کام جاری ہے اور یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سروس مفت ہوگی یا اس کے استعمال پر پیسے ادا کرنا ہوں گے، نہ ہی یہ بات سامنے آسکی کہ کون سے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3d9Tenz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times