Monday, June 1, 2020

وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں کونسی سروس نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ اہم خبر آگئی

یوٹیلٹی اسٹورز
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیدوار کی درخواست پر وزارت داخلہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں لازمی سروسز ایکٹ کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے آئندہ 6 ماہ کے لیے ہڑتال اور احتجاج پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دوران عوام کو ضروریات زندگی فراہم کرنے میں تعطل سے بچنے کے لیے لازمی سروسز ایکٹ لاگو ہوگا اور لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہونے کے بعد ہڑتال اور احتجاج کرنے والے ملازمین کو برطرف اور گرفتار کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں لازمی سروسز ایکٹ کی منظوری دے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے میں بھی لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zRRHSX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times