Tuesday, December 3, 2019

قانون سب کیلئے برابر، چاہے پھر وزیر قانون ہی کیوں نہ ہوں۔۔۔ بیرسٹر فروغ نسیم کو نئے چیلنج کا سامنا

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم
وزیر قانون کا منصب سنبھالنے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کو نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر قانون کا منصب سنبھالنے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس ایک مرتبہ پھر معطل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کا لائسنس دوسری بار معطل کرتے ہوئے اعلامیہ میں کہا ہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیکر لائسنس بحالی کی درخواست کی تھی تاہم اب انہوں نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔ دوباہ عہدہ سنبھالنے پر فروغ نسیم کا لائسنس معطل رہے گا۔

خیال رہے کہ کسی سرکاری عہدے یا وزارت کیساتھ بطور وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ سرکاری نوکری کرنے کی صورت میں لائسنس معطل کرانا پڑتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Rfu25g

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times