Saturday, July 3, 2021

پاکستان میں امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی ؟ اسد عمر نے بتا دیا

پاکستان میں امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی ؟ اسد عمر نے بتا دیا

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا سے ملنے والی موڈرناویکسین بیرون ممالک میں کام یا تعلیم کیلئے جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں ، یہ ویکسین ان افراد کیلئے ہے جو ان ممالک میں کام یا پڑھنے کیلئے سفر کرینگے، امریکی صدرکی کورونا وبا کیلئے پالیسیاں قابل تعریف ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز امریکا کی جانب سے پاکستان کو موڈرناویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں موصول ہوئیں تھیں ،عطیہ امریکہ کی جانب سےدنیا بھر میں 8کروڑخوراکیں تقسیم کرنےکی کوشش کاحصہ ہے اور اس کا مقصدعالمی سطح پربرابری کی بنیاد پرمحفوظ اوعر موثرویکسین تک عوامی رسائی ممکن ہوسکے۔

امریکی ناظم الامور کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کوویکسین تقسیم کرنےپرخوشی ہے،ویکسین پاکستان پہنچنا،باہمی اشتراک داری کےبغیرممکن نہ تھا ، ویکسین کےمعاملےپرپاکستان کےساتھ تعاون جاری رہےگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TAe3lA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times