
ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن نے ایک ایک ممبرالیکشن کمیشن پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کاکہا ہے کہ حکومت کو بلوچستان اور اپوزیشن کو سندھ کے ممبر کا نام دینے پر اتفاق کرلیاگیا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سندھ سے ایک نام پر متفق ہونے کیلئے کوشاں ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کا بلوچستان سے نوید بلوچ کے نام پراتفاق ہوگیاہے، نوید بلوچ کا نام وزیراعظم عمران خان نے تجویز کیا تھا۔
مزید پڑھئے: وزیراعظم عمران کی زیرِصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم تبدیلی کے امکانات روشن
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے نام کا حتمی فیصلہ بھی سامنے آسکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34PRsSM
0 comments: