Monday, December 2, 2019

وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سانحہ اردن پر پیغامات

وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سانحہ اردن پر پیغامات
وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں سانحہ اردن میں تیرہ پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اردن میں پاکستانی سفیر کو غمزدہ خاندان سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں افسردہ خاندانوں سے تعاون کریں گے۔ وزیراعظم نے پاکستانی مشن سے تعاون کرنے پر اردن کی اتھارٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے دفتر خارجہ اور سفیر پاکستان کو غمزدہ خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈی سی دادو کو متاثرہ خاندان کے ورثا سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے چیف سیکرٹری کو بھی دفتر خارجہ سے رابطہ کر کے معلومات لینے اور متاثرہ خاندان کے ورثا جاں بحق افراد کی میتیں واپس لانا چاہیں تو اُن کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37Zfahh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times