Saturday, June 26, 2021

محبوبہ مفتی کا آرٹیکل 370کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینےکا اعلان

محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے آرٹیکل 370کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینےکا اعلان کردیا۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ بھارتی سرکار آرٹیکل 370کی بحالی پلیٹ میں رکھ کے نہیں دے گی،اس کےلیے جدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آرٹیکل 370کی بحالی چاہتےہیں، آرٹیکل 370 کی بحالی تک ان کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اختلاف رائے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر ایسی تجربہ گاہ بنا دی گئی ہے جہاں اس کا تجربہ کیا جا رہا ہے اور اب یہ پورے بھارت میں پھیل چکا ہے، لوگوں کو اظہار رائے پر سزا دی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سے ملاقات میں کہا کہ بھارت چین سے بات کر رہا ہے تو پاکستان سے بھی مذاکرات کرے، یہ ناگزیر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sxw2sC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times