
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی طرف سفر شروع ہوچکا جبکہ وزیراعظم نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے۔
نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ماضی میں ہم نےجوجنگیں لڑیں انہیں اس طرح سے بیان نہ کرسکے جیسے کرنا چاہیے تھا، ریاستوں کے بیانیے کو فروغ دینےکیلئے میڈیا اہم کرداراداکرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی طرف سفر شروع ہوچکا ہے اور وزیر اعظم نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے کیے۔
ان کا کہنا تھاکہ شارٹ فلموں سے سیاسی شعور بھی پیدا ہوتا ہے، آئی ایس پی آر نے پاکستان میں شارٹ فلم کو نئی جہت بخشی ہے۔
فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب میں نام لیے بغیر طنز کیا اور کہا کہ لندن سے شارٹ فلم آپ نے دیکھی ہوگی، ایک شخص یہاں پروٹوکول میں پھرتا تھا، لندن میں گاڑی روکتا نظر آتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gVPkBa
0 comments: