Sunday, November 24, 2019

نواز شریف کے لندن علاج کے ایک دورے پر عوام کے خزانےسے کتنے پیسے خرچ ہوئے؟ مراد سعید نے کیا اہم انکشاف

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید اور سابق وزیر اعظم نواز شریف
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے نواز شریف کے لندن علاج سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن علاج کے ایک دورے پر 34 کروڑ روپے عوام کے خزانےسے خرچ ہوئے ۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ سابق نا اہل وزیراعظم کے لندن علاج کے ایک دورے پر 34 کروڑ عوام کے خزانے سے خرچ ہوئے،کپتان آیا تو ہر پاکستانی کیلے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا کہ ہر خاندان 720000 تک کا مفت اور بہترین علاج کر سکتی ہے۔ کپتان کا احساس صحت کی ریاست زمہ دار‘۔

اُنہوں نے کہا دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے۔ایک دوسرے ٹویٹ میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ اسلام آبادکی پناہ گاہوں میں پانچ لاکھ چوالیس ہزار 9 سو 13 شہری ریاست کے مہمان بنے، کتنے حکمران آئے وزیراعظم ہاؤس کیساتھ پانچ پانچ کیمپ آفسسز رکھے مگر سڑک پر پڑے شہریوں کی طرف نظر نہ گئی۔اُنہوں نےکہاکہ خان آیاتو ترجیحات بدلی، نہ وزیراعظم ہاؤس، نہ کیمپ آفس،سڑک پر پڑےشہری حکمرانوں کی بے حسی کی تصویر،مہمان خانہ، کپتان کا احساس۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35ADy6D

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times