Thursday, February 20, 2020

صبح سویرے کاروبار حصص کا آغاز مثبت مگر اچانک ہی ماری کلا بازی۔۔۔ تفصیلات آگئیں

جمعہ کے روز کاروبار حصص کا آغاز مثبت ہونے کے کچھ ہی دیر بعد منفی ہوگیا ہے
جمعہ کے روز کاروبار حصص کا آغاز مثبت ہونے کے کچھ ہی دیر بعد منفی ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,481.65 پرتھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 60 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی, اب تک ایک سو سے زائد پوائنٹس کی کمی آچکی ہے۔

آخری اطلاعات تک انڈیکس 122 پوائنٹس کی کمی سے40,358.73 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور 6,500,360 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت349,394,162 پاکستانی روپے رہی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں ملا رجحان تاہم ایک گھنٹے بعد ہی کے ایس ای 100 انڈیکس نے بری خبر دی

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں92 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جمعرات کو83,552,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,973,853,617 پاکستانی روپے رہی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SLWETP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times