Sunday, November 24, 2019

کیا 11 دسمبر سے ناروے کی کمپنی ٹیلی نار کو بند کیا جارہا ہے؟ پی ٹی اے کیجانب سے تہلکہ خیز خبر آگئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والے اشتہار کی وضاحت دیدی ہے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والے اشتہار کی وضاحت دیدی ہے۔

پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ ایک موبائل کمپنی کے حوالے سے واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے، پی ٹی اے نے ایسا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا۔

ایک بیان میں ترجمان پی ٹی اے خرم مہران نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسے جعلی پیغامات پر توجہ نہ دیں اور جعلی پیغامات مزید پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے متعلقہ کمپنی کے صارفین میں تشویش پھیل سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ٹی اے کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ خبروں اور اطلاعات کے لیےwww.pta.gov.pk یا پی ٹی اے کے ٹویٹر اور فیس بک پیج ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ ناروے میں قرآن پاک نذر آتش کرنے کے مذموم واقعہ کے خلاف دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں جبکہ دوسری طرف مختلف واٹس ایپ گروپوں میں غیرملکی موبائل کمپنی’’ٹیلی نار‘‘ کے حوالے سے پی ٹی اے کے لوگو کے ساتھ بنایا گیا ایک جعلی اشتہار گردش کر رہا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام ’ٹیلی نار‘ صارفین اپنا نیٹ ورک تبدیل کر لیں کیونکہ 11 دسمبر کے بعد ٹیلی نار کی کوئی بھی سروس کام نہیں کرے گی تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس جعلی اور بوگس اشتہار کی اصل حقیقت کھول دی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37tCHXr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times