
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ ’یہ پاکستان کے بہادرعوام، مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمر ہے۔ رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اور بین الاقوامی ستارے پاکستان آئے۔ بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے #PSLV #PSL5ComesPakistan کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے۔یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 21, 2020
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے۔ یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32k5zz5
0 comments: