
جن کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل میں شرکت کی ہے اور میری ان سے بات ہوئی ہے تو انہوں نے پی ایس ایل کو شاندار قرار دیا اور لیگ کے معیار کو بھی اعلیٰ کہا ہے،ہاشم آملہ نے کہا کہ مجھے چند برسوں میں پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے لیکن اس مرتبہ پی ایس ایل کھیلوں کا اور خود پی ایس ایل کھیل کر تجربہ کروں گا،ہاشم آملہ نے فاف ڈپلیسی کی قیادت میں 2017 ءمیں ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا اور انہوں نے لاہور میں 3میچز کھیلے۔
آملہ کہتے ہیں کہ 2017 میں پاکستان کا دورہ اچھا تھا، وقت اچھا گزرا لوگوں نے شاندار میزبانی کی، اب بھی موقع ملتا ہے تو میں پاکستان ضرور آﺅں گا۔ہاشم آملہ کےلئے 2019 ءکا ورلڈ کپ اچھا نہیں رہا تھا اور ورلڈکپ کے بعد اگست میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا تھا،آملہ نے 124 ٹیسٹ میچوں میں 28 سنچریوں کی مدد سے 9282 رنز مدد سے بنائے اور انکا اوسط 46.64 رہا.
آملہ نے 181 ون ڈے میچز میں 27 سنچریوں کے ساتھ 8113 رنز بنائے ، انہیں 44 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا بھی تجربہ ہے،ریٹائرمنٹ کے بعد اب ہاشم آملہ کا فوکس لیگز پر ہے، ان دنوں وہ ابوظہبی میں ہونےوالی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کر رہے ہیں جب کہ وہ اب سرے کاﺅنٹی کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد انگلینڈ میں سکونت اختیار کر رہے ہیں۔
ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانےوالے واحد بیٹسمین ہیں، انہوں نے 2012 ءمیں انگلینڈ کےخلاف 311 ناٹ آﺅٹ رنز بنائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O8rXG4
0 comments: