
معروف اداکارہ میرا کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنے پل پل کی خبر سے مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں میرا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے چہرے پر کتاب رکھے نظر آرہی ہیں یہ کتاب دراصل ڈرائیونگ سیکھنے کے حوالے سے ہے۔
اس تصویر کے ساتھ میرا نے بتایا کہ امید ہے وہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیں گی کیونکہ انہیں پڑھنا بے حد مشکل کام لگتا ہے۔ایک اور پوسٹ میں میرا نے بتایا کہ پڑھائی کرتے ہوئے انہیں نیند آنے لگتی ہے اور اس وقت بھی انہیں بے حد نیند آرہی ہے اس کے علاوہ پڑھائی کرنے سے ان کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بھی پڑجاتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pFe6h8
0 comments: