
قاہرہ میں واقع سیکڑوں سالہ قدیم جامعۃ الاظہرکے زیرِ اہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دنیا میں نسل پرستی، وطن پرستی اور قوم پرستی پروان چڑھ رہی ہے جو ایک خطرناک رجحان ہے۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی ہے جب چند ہفتوں قبل نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ سے درجنوں مسلمان شہید کردیئے گئے تھے۔
قبل ازیں انہوں نے دنیا کی ممتاز اسلامی جامعہ کے مفتی اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے، ساتھ ہی نسل پرستی اور دیگر تعصبات بھی سر اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 مارچ کو نسل پرست سفید فام شخص کی جانب سے دو مساجد پر حملے میں 50 مسلمانوں کی شہادت اور 2018ء میں سینٹ پیٹسبرگ کے سیناگاگ میں 11 یہودیوں کے لقمہ اجل بننے جیسے واقعات دونوں ملکوں کی تاریخ میں سب سے ہلاکت خیز رہے ہیں۔
گوٹریس نے یہ بھی کہا کہ نفرت انگیز باتیں اور تقاریر اب سوشل میڈیا کے ذریعے جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہی ہے، اب وہ مرکزی ذرائع ابلاغ کو بھی متاثر کررہی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JZZrqf
0 comments: