Monday, November 25, 2019

وفاقی وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن کو کیا وارننگ دیدی؟ تحریک انصاف کے رہنما بھی حیران و پریشان

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ
وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو اتنا شور نہ ہوتا، اُن کے ہشاش بشاش باہر جانے سے تاثر ملتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو مخالفت کروں گا، آصف علی زرداری کے ساتھ بھی نواز شریف جیسا سلوک ہونا چاہیے، اگر پاکستان میں ان کا علاج نہیں ہے تو باہر جانے دیا جائے۔ قسم کھاتا ہوں مشرف نے ججوں کو نظر بند نہیں کیا تھاوہ خود ہی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے۔

اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ مشرف کی صحتیابی تک کیس کا فیصلہ موخر کر دینا چاہیے، الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے میری لاش سے گزرنا پڑے گا، فارن فنڈنگ کیس سے کچھ نہیں ملے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے سے منع کیا تھا،اگر نواز شریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو اتنا شور نہ ہوتا لیکن جس انداز سے وہ بیرون ملک گئے ہیں تو تاثر ملتا ہے کہ کچھ گڑ بڑ ہوئی ہے،اگر میں سارے معاملے میں شامل ہوتاتو ضرور تہہ تک پہنچتا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، نیب چونکہ اس مقدمے کی پیروی کررہا ہے اسلئے ان کی درخواست پر ہی نام ای سی ایل سے نکالا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ میں کچھ زیادہ ہی جمہوریت ہے کابینہ میں زیادہ تر ارکان کی رائے تھی کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے دیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KVPtUR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times