
وزیراعظم عمران خان نے دو روز تک سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا دو دن کیلئے سرکاری مصروفیت ترک کرنے کا فیصلہ سامنے آیاہے۔
وزیراعظم نے ہفتہ اور اتوار کیلئے سرکاری مصروفیات ترک کردی ہیں وہ یہ دو روز اپنے اہلخانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزاریں گے۔ اس دوران وہ کسی اجلاس میں شریک ہوں گے اورنہ ہی کوئی سیاسی یا سرکاری ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی دھرنے سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، پُرامن طریقے سے اس حکومت کو رخصت کرنا چاہتے ہیں، حکومت کی چولہیں جڑ سے ہل چکی ہیں، بس ایک اور جھٹکا دینگے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NOKQOa
0 comments: