Saturday, March 2, 2019

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی 11ویڈیوز رات و رات یوٹیوب سے ہٹا دیں

 بھارتی پائلٹ ابھی نندن
پاکستان نے بھارت کا گرفتار کیا گیا پائلٹ ابھی نندن جذبہ خیرسگالی کے طور پر واپس بھارت کے حوالے کردیا ہے تاہم بھارتی سرکار نے یوٹیوب کو درخواست دے کر اپنے اس پائلٹ کی 11ویڈیوز ڈیلیٹ کروادیں جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کردی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سرچ انجن گوگل کی ملکیت یوٹیوب نے جمعرات کو انڈین ایئرفورس کے پاکستان میں پکڑے گئے پائلٹ ابھی نندن کی 11ویڈیوز ہٹا دیں جس کی درخواست بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کی تھی۔

آئی ٹی منسٹری کے حکام نے انڈوایشین نیوز سروس کو بتایا کہ ڈاگ فائٹ کے دوران مگ طیارہ گرنے اور پاکستان میں پکڑے جانیوالے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن سے جڑی 11ویڈیوز ہٹانے کو کہا گیا تھا ۔

دوسری طرف گوگل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ہم متعلقہ حکام کی طرف سے قانونی درخواستوں پر عمل کرتے ہیں جہاں تک ممکن ہوسکے، ہم اپنی پالیسی پر قائم ہیں اور ایسا مواد ہٹانے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہیں‘۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی درخواست پر گوگل سروس سے ہٹایا جانیوالا ڈیٹا ہماری ٹرانسپیئرنٹ رپورٹ میں وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کردیا جاتا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Eo1SwO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times