Friday, November 15, 2019

پاکستان کے سفارتی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر، برطانوی شاہی جوڑے کے بعد اب کس ملکہ کی ہونے والی ہے انٹری؟ مودی سرکار کے ہوش اُڑ گئے

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن
نیدر لینڈ کی ملکہ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا جلد اسلام آباد آئیں گی اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی جہاں وہ صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت ملک کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گی۔ ملکہ کا تین روزہ دورہ 25 تا 27 نومبر پر محیط ہوگا جبکہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کےلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: جی آیاں نوں، برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے 

گزشتہ ماہ اکتوبر میں برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کا دورہ کیا۔

برطانوی شاہی جوڑے کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ پہنچا جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے برطانوی جوڑے کا استقبال کیا۔بچوں نے شاہی مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33NvY8p

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times