
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ خود جھنڈے کے رنگ میں ملبوس ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ وہ تمام علماءکرام کا دل سے احترام کرتی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر وہ ان کے لیکچرز سے رہنمائی بھی حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مولانا نے وزیر اعظم کو گرفتاری کی دھمکی دے کر میرا دل توڑ دیا۔
اداکارہ نیلم نے اپنے طویل کیپشن میں مزید لکھا کہ ہمارا ملک کسی بھی طرح کا انتشار یا شہری نافرمانی کے برداشت کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ اپنی قسمت تبدیل کرنے کے خواہاں نوجوان انتشار پھیلانے والوں کی بات نہ سنیں۔ نیلم نے آخر میں لکھا کہ ملک کو تباہ کرنے والوں کے خلاف نوجوانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو عوام کا یہ سمندر انہیں گھر سے بھی گرفتار کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PGaHtc
0 comments: