
وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے جہاں وہ میانوالی کیلئے صحت ، تعلیم ، مواصلات اور سیاحت کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔
مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل اور سرگودھا میانوالی روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ میانوالی یونیورسٹی کا افتتاح بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس دوران دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ٹرمپ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے، پاکستان کو خوشی ہے کہ رہا ہونے والے مغربی یرغمالی محفوظ اور آزاد ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QRrxGb
0 comments: