الیکشن کمیشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشی میں ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی کی انتخابی غدرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے کوئٹہ 2 سے قاسم سوری کی عام انتخابات میں کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔
قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oqf4N8
0 comments: