Tuesday, October 1, 2019

مہاتما گاندھی کے قاتل کا ساتھی کون؟؟؟ فواد چوہدری نے واضح طور پر بیان کردیا

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج بھارتی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کی پیروکار ہے، مہاتما گاندھی یہ دیکھ کر دکھی ہوں گے کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج برصغیر کے عظیم لیڈر مہاتما گاندھی کی سالگرہ ہے، مہاتما گاندھی یہ دیکھ کر دکھی ہوں گے کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج بھارتی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کی پیروکار ہے، وزیر اعظم مودی اور ان کے ساتھی آر ایس ایس فلسفے کی توسیع ہیں۔

اس سے قبل ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، کشمیر کے معاملے پر دنیا پر انحصار نہیں کر سکتے، کشمیر کی جنگ خود لڑنا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چین اور ترکی کے شکر گزار ہیں، انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں تمام لیڈر شپ کو بند کر دیا گیا ہے، پوری کشمیری قوم نے مودی کے جارحانہ اقدام کو مسترد کردیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oqI07K

0 comments:

Popular Posts Khyber Times