وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران کشمیر میں معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے والے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، تشدد پسند تنظیم آر ایس ایس کے کشمیر میں جاری ظلم کا پردہ چاک کیا، بھارت بھر میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے مودی کے خلاف ہر فورم پر آواز اُٹھانے کا بھی کہا۔
وزیر اعظم کی تقریر کے بعد دنیا بھر میں مودی پر لعنت ملامت کی جارہی ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث مودی پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ وینا ملک نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندناتے پھرتے ہیں مسلمانوں کو بلاوجہ پکڑ کر تشدد کر کے شہید کردیتے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ ہے ’ہندوستان ہندو کا‘۔
آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندباتے پھرتے ہیں مسلمانوں کو بلاوجہ پکڑ کر مار کٹائی کر کے شہید کردیتے ہیں ۔آر ایس ایس کا نظریہ ہے ہندوستان ہندو کا ۔
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 1, 2019
اس لئے اس تنظیم کو مودی سمیت بین ہونا چاہئے ۔جس سے خطے میں دہشت گردی جاری ہے @UNHumanRights#BJPMilitantWingRSS
وینا ملک نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں دہشت گردی جاری ہے اس لیے تنظیم پر مودی سمیت پابندی عائد کردینی چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nG9gzd
0 comments: