Tuesday, October 1, 2019

عمران خان کے خلاف بختاور بھٹو بھی میدان میں آگئی، حکومت کے ہر شعبے میں ناکام ہونے کا دعوا

عمران خان کے خلاف بختاور بھٹو بھی میدان میں آگئی
بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے، کامیابی کا جشن ان کے تنخواہ دار یا انٹرنیٹ کی جونکیں منا رہی ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی گروتھ پانچ اعشاریہ آٹھ سے دو اعشاریہ آٹھ تک گر چکی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ اشیا ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں لاکھوں لوگ اپنی نوکریاں کھو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ صوبے کے ہسپتال کی حالت زار سے ڈاکٹروں کی ہسپتال داخل ہونے تک ہر طرف تباہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2onH4RF

0 comments:

Popular Posts Khyber Times