Monday, October 14, 2019

وزیر اعظم عمران کی آمد سے قبل کونسی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ رہی ہے؟ امریکا پر بےچینی طاری

سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان
وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایران کا مختصر دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں تاہم اب ان کا کل سعودی عرب جانے کا امکان ہے لیکن یہاں پر نہایت اہم ترین خبرموصول ہوئی ہے کہ آج روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی دورے پر سعودی عرب جارہے ہیں جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ ملاقات میں تیل کے…

یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہونے جارہی ہے جب کچھ عرصہ قبل سعودی تیل تنصیبات پر حملہ ہوا جس کے باعث ریاست کی تیل کی آدھی پیدوار بند ہو گئی تاہم سعودی عرب نے کم وقت میں اس پر قابو پا لیا اور تیل کی ترسیل بحال کر دی لیکن امریکہ کی جانب سے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا گیا تھا جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

روسی سیاسی تجزیہ کار” فیوڈورلوکیانوف“ نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے مابین ہونے والی ملاقات میں تیل سے متعلق معاملات ترجیح رہیں گے کیونکہ اوپیک کے 24 ممالک کے درمیان ڈیل کی معیاد آئندہ بہار میں مکمل ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہیں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کیلئے ثالثی کیلئے کسی نے نہیں کہا بلکہ یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pgSkQg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times