
سابق وزیراعظم مریم نواز کو محکمہ داخلہ پنجاب کی اجازت پر نواز شریف سے ملنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا،جہاں والد سے ملاقات کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی،طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا تھا،مریم نواز کو والد کے کمرے سے ملحقہ وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے حکم پر مریم نواز کو واپس جیل منتقل کیا گیا،علاج روک کر مریم نواز کو واپس جیل بھیجنا ظلم ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز کو واپس اسپتال منتقل کیا جائے، حکومت ایک طرف تعاون کا کہتی ہے دوسری طرف مریم نواز کو جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے.
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BHyW1C
0 comments: