
اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کو اپنے جمہوری حق کے استعمال کی مکمل آزادی ہے تاہم یہ حق ملکی قانون وآئین اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق استعمال ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے کہاکہ میڈیا بھی ملک کی ترقی میں ایک فریق ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کے استحکام اور موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے میڈیا کی حمایت کاخیرمقدم کرے گی۔
معیشت کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کی کوششوں سے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے اور ملکی معیشت استحکام کی راہ پرگامزن ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے کہاکہ وہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں استحکام لانے کے لئے مثبت معاشی اعشاریے اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
عالمی فورموں پر کشمیر کامسئلہ اجاگر کرنے کے لئے حکومت کے عزم کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ حکومت عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیرکے بے گناہ عوام کے خلاف بھارتی حکومت کے مظالم بے نقاب کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کرتی رہے گی۔عمران خان نے کہاکہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی سطح پر اہمیت حاصل ہوئی ہے کیونکہ غیرملکی میڈیا بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کوا جاگر کر رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ انہوں نے انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2p8cUTf
0 comments: