Wednesday, October 23, 2019

مردوں کیلئے انتہا ئی افسوسناک خبر، جنوبی کوریا کےسائنسدانوں نے دنیا میں ہلچل مچا دی

جنوبی کوریا کے ’دی فیوچر سائنس ریسرچ سنٹر‘ کے سائنسدانوں نے تحقیق کی
گنجے پن کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کی ایک ایسی وجہ بتا دی ہے جو کسی نے سوچی بھی نہ ہو گی۔ سائنسدانوں نے پارٹیکولیٹ میٹر (Particulate Matter) جو فضای آلودگی کا ایک عنصر ہے پر تحقیق کرکے بتایا ہے کہ فضائی آلودگی بھی مردوں میں گنجے پن کی وجہ بنتی…

پارٹیکولیٹ میٹر اور فضائی آلودگی کے دیگر اجزاء سر کی جلد میں بالوں کی نشوونما کے لیے پائے جانے والے لازمی پروٹینز کو ختم کر دیتے ہیں جس کے باعث بالوں کے مسام ختم بند اور خلیے مر جاتے ہیں اور لوگ گنجے ہو جاتے ہیں۔

جنوبی کوریا کے ’دی فیوچر سائنس ریسرچ سنٹر‘ کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں مردوں کے دو گروپوں میں سے ایک کو ایسے ماحول میں رکھا جس میں پارٹیکولیٹ میٹر موجود تھا۔ چند ہی دنوں میں جب دوبارہ ان کے سر کے خلیوں اور بالوں کے مساموں میں پائے جانے والے پروٹینز کا معائنہ کیا گیا تو وہ انتہائی کم رہ گئے تھے۔

ان لوگوں کے بالوں کی صحت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی تھی اوران کے بال گرنے لگے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ’ہیوک چل وون‘کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ فضائی آلودگی کے باعث بالوں کو گرنے سے روکنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کھلی آب و ہوا میں روزانہ ورزش کریں۔ جو لوگ کھلی فضاءمیں ورزش کو معمول بنا لیتے ہیں ان کے سر کے خلیے اور ان میں موجود پروٹینز فضائی آلودگی سے بہت کم متاثر ہوتے ہیں۔“

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Nb34b0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times