
اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے مٹھائی وزارت خارجہ سمیت بعض دیگر اہم وزارتوں کو بھجوائی گئی تھی تاہم پاکستانی حکام نے شکریہ کے ساتھ اسے قبول کرنے سے انکا ر کرتے ہوئے واپس بھیجوا دی۔ دیوالی کے موقع پر بھارتی حکام کی جانب سے مٹھائی بھیجنے کی روایت دیرینہ ہے لیکن موجودہ صورتحال میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، کرفیو کا نفاذ کر کے شہریوں کو محصور کرنا، مواصلاتی نظام منجمد اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم لوگوں کی ہلاکتیں جو اب معمول بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیریوں کی تحریک کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا، آزادی کی تحریک میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہوچکے ہیں: وزیراعظم
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر پر قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ آج 27 اکتوبر وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارت کی فوجیں کشمیر میں داخل ہوئیں، اس کے بعد بھارتی وزیر اعظم اقوام متحدہ گئے جہاں سیکیورٹی کونسل نے فیصلہ میں کشمیر کے لوگوں کو حق دیا کہ وہ پاکستان یا بھارت کے ساتھ رہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WqFTxY
0 comments: