
افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین نجیب ترکئی انتقال کرگئے ہیں۔ 29سالہ نجیب کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد2 دن سے کومہ میں تھے۔
نجیب تراکئی کی کار کو حادثہ جلال آباد میں پیش آیا تھا اور انہیں زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جسکے سبب وہ کومہ میں چلے گئے تھے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر محمد ابراہیم مہمند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’نجیب تراکئی گزشتہ 22 گھنٹوں سے کومہ میں ہیں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نجیب سڑک عبور کر رہے تھے کہ وہاں سے گزر رہی ایک کار کی زد میں آگئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 2دن کومہ میں رہنے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے خبر کی تصدیق کی اور کھلاڑی کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔
ACB and Afghanistan Cricket Loving Nation mourns the heart breaking & grievous loss of its aggressive opening batsman & a very fine human being Najeeb Tarakai (29) who lost his life to tragic traffic accident leaving us all shocked!
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 6, 2020
May Allah Shower His Mercy on him pic.twitter.com/Ne1EWtymnO
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iEl1fP
0 comments: