Monday, October 5, 2020

ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور پر درست نہیں، عثمان بزدار

ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور پر درست نہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری اور یونس انصاری نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، گوجرانوالہ کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے جبکہ منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن حکومت مودی کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور نہ کرا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ایجنٹ پاکستان آئے ہیں تو وہ آسمان سے اتر کر تو نہیں آئے ہوں گے اور بھارتی اگر یہاں سرگرمیاں کر رہے ہیں تو حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا ؟



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nnrI9F

0 comments:

Popular Posts Khyber Times