Friday, October 11, 2019

پنجاب سے تہلکہ خیز خبر آگئی، گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں گرنے لگیں

گورنر ہائوس پنجاب
گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں گرا کر دوبارہ جنگلا لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، 31ملین کا تخمینہ، عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ برقرار، عوامی دلچسپی کی مزید سہولیات کی فراہمی کی تجویز، وزیر اعظم نے گورنر ہائوس کی اونچی دیواریں گرا کر باغ جناح کی طرح جنگلا لگانے کا حکم دیا تھا۔

دیواریں گرانے کا عمل شروع ہوتے ہی سپریم کورٹ نے سوموٹو کے ذریعے دیواریں گرانے سے روک کر کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ذمہ لگایا گیا تھا وہ جائزہ لے کہ گورنر ہائوس کی دیواریں تاریخی ورثہ تو نہیں، معلوم ہوا ہے کمیٹی نے بھی گورنر ہائوس کی دیواروں کو تاریخی ورثہ قرار نہیں دیا اور کہا ہے یہ کئی دفعہ بنتی ٹوٹتی آ رہی ہیں۔

کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں عدلیہ سے بھی دیواریں گرانے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ گورنر ہاؤس کی مال اور کشمیر روڈز کی طرف سے مضبوط دیواریں گرا کر 4فٹ دیوار اور اس کے اوپر 5فٹ کا جنگلا لگے گا جس کے اخراجات 31ملین روپے متوقع ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/326oLQ7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times