
ذرائع کے مطابق انہیں بدھ کی شب حراست میں لے کر جمعرات کو ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ قانون نافذ کرنیوالے حکام نے بتایا ہے کہ ان پر ٹرمپ کی صدارتی مہم میں یوکرائن سے غیر قانونی طور پر چندہ وصول کرنے اور خود بھی چندہ دینے کا الزام ہے۔
یوکرائن اور بیلارس میں پیدا ہونیوالے فلوریڈا کے ان بزنس مینوں نے صدر ٹرمپ کے وکیل کو مخالف صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر جوبائیڈن کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔ جوبائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر کے یوکرائن میں کاروباری مفادات ہیں جہاں اس سرمایہ کاری کی تفتیش ہو رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ معلومات حاصل کرنے کے بعد پہلے یوکرائن کیلئے 400 ملین ڈالر کی امداد معطل کی اور کچھ دنوں بعد اس کے صدر وولوڈیمرزیلنسکی سے خفیہ ٹیلی فون کال کر کے اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ مخالف امیدوار کو کرپشن کے الزام میں پھنسا کر ان کا ریکارڈ خراب کرنے میں مدد کرے تاکہ انہیں آئندہ انتخابات میں فائدہ پہنچے۔ اس کے بدلے میں صدر ٹرمپ نے امداد بحال کرنے کا وعدہ کیا۔ دو انٹیلی جنس افسروں نے فون سن کر صدر ٹرمپ کے خلاف باضابطہ شکایات درج کرائیں۔ اس بنیاد پر اس وقت کانگریس میں ان کے مواخذے کی چھان بین ہو رہی ہے۔ فرد جرم کے مطابق ان بزنس مینوں نے یوکرائن کے نامعلوم حکام سے انتخابی مہم کیلئے غیر قانونی طور پر چندہ حاصل کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M6UhrF
0 comments: