Wednesday, September 18, 2019

تیل تنصیبات پر حملے، سعودی عرب نے شواہد پیش کردیے، کس ملک کا نام لیا جان کر آپ حیران ہونگے

تیل تنصیبات پر حملے، سعودی عرب نے شواہد پیش کردیے
سعودی اتحاد کے ترجمان نے تیل تنصیبات پر حملوں کی تفصیلات جاری کردیں، سعودی اتحاد کے ترجمان نے نیوز کانفرنس میں میزائل کے ٹکڑے بھی دکھائے۔سعودیہ نے ان حملوں کا الزام دوبارہ ایران پر لگا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے تیل تنصیبات پر حملوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے نیوز کانفرنس کے دوران تنصیبات پر حملے کی فوٹیج بھی دکھائی گئیں۔

سعودی اتحادی ترجمان نے کہا ہے کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا حملے میں استعمال ہونے والے میزائل ایرانی ساختہ ہیں، تیل تنصیبات پر ایرانی ساختہ میزائل یمن سے فائر ہوئے، ڈرون اور کروز میزائل کے ملبے کی تحقیقات سے ثابت ہوا ایرانی ساختہ ہے۔

 ایران پہلے ہی ان حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کر چکاہے اور ایران کا موقف ہے کہ امریکا کے الزام میں کویئ سچائی نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31yJKux

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times