Friday, October 28, 2022

وزیراعظم نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

تحریک انصاف کا لانگ مارچ
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

لانگ مارچ کا جائزہ لینے کےلیےسیاسی کمیٹی کی سربراہی وزیرداخلہ راناثنااللہ کریں گے۔ کمیٹی میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے کمیٹی میں قمر زمان کائرہ اور ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔ اے این پی کی طرف سے میاں افتخار اور جے یو آئی ف کے اسعد محمود کمیٹی میں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/KuDr26G

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times