
صدر ولادیمیر پوتن نے ان خیالات کا اظہار کیا ایک اجلاس میں کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ روس خطے میں امن چاہتا ہے، جیسا کہ ہر کوئی اچھی طرح جانتا ہے، روس روایتی طور پر تاریخی جز کو دیکھتا ہے، استحکام کا خیال رکھتا ہے، اور آرمینیائی دوستوں کی حمایت کرتا ہے۔
روسی صدر کا کہنا ہے کہ اگر آرمینیائی عوام اور آرمینیائی قیادت یہ مانتی ہے کہ نگورنو کاراباخ کی اپنی کچھ خصوصیات ہیں، جن کو مدنظر رکھا جانا چاہیے اور کسی نہ کسی طرح مستقبل کے امن معاہدے میں اس پر بات کی جانی چاہیے، تو یہ بھی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے کے پیرامیٹرز کے حوالے سے آرمینیائی عوام اور آرمینی قیادت کے کسی بھی انتخاب کی حمایت کرے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/j6nePDZ
0 comments: