Saturday, October 29, 2022

لاہورمیں ملاقات کی افواہوں سے متعلق عمران خان کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

سابق وزیراعظم عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ملاقات کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ لاہورمیں میری ملاقات کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ہماری واپسی کی وجہ یہ تھی کہ لاہور قریب تھا اور ہم نے رات کو مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان کا کہناتھاکہ 6 ماہ سے ایک ہی مطالبہ ہے فوری شفاف اورآزادانہ انتخابات کی تاریخ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگرمذاکرات ہوتے ہیں تو جلد انتخابات ہی مطالبہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوسرے روز شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا اور عمران خان واپس لاہور چلے گئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/P7vCIaO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times