Wednesday, September 18, 2019

ڈینگی لاروا کی ہنگامی سرویلنس کی ہدایت، تمام تر میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں

ڈینگی لاروا کی ہنگامی سرویلنس کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کی ہنگامی سرویلنس کی ہدایت۔ کہتے ہیں ٹیمیں ڈینگی لاروا کی تلاش کیلئے بھرپور کاوشیں کریں۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کی ہنگامی سرویلنس کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سرکاری ونجی عمارتوں کی موثرسرویلنس کر کے ڈینگی لاروا کا خاتمہ کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ کا کہناتھا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز اور کاؤنٹرزپرمریضوں اورانکے تیمارداروں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔عوام کی صحت کی حفاظت کا فریضہ نبھائیں گے،کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ سرکاری اورنجی ادارے انسداد ڈینگی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی اورغفلت کا ارتکاب کرنے والوں کو معاف نہیں کیاجائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OaNTAS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times