Friday, August 2, 2019

فردوس جمال کی تنقید پر ماہرہ خان کا کرارا جواب

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور سینئر اداکار فردوس جمال
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ماں کا کردار ادا کرچکی ہیں اور اب ان کا منصوبہ نانی، دادی اور پرنانی کے کردار کرنے کا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان اورسینئر اداکار فردوس جمال کا تنازع ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتاجارہا ہے۔ فردوس جمال کے ماہرہ خان کے بارے میں تبصرے نے سوشل میڈیا پر آگ لگائی ہوئی ہے اور اب اس میں سستی شہرت کے لیے وینا ملک نے بھی اینٹری دیدی ہے تاہم جہاں ماہرہ خان کے مداح مسلسل اپنی پسندیدہ اداکارہ کی حمایت میں تبصرے کررہے ہیں وہیں اداکار فردوس جمال کے چاہنے والے بھی ان کا دفاع کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے اور یہ اس کا حق ہوتا ہےکہ وہ کسی بھی بارے میں آزادانہ اپنی رائے کا اظہار کرے۔

اداکارہ ماہرہ خان فردوس جمال کے اس تبصرے پر اپنا ردعمل دے چکی ہیں تاہم اسی حوالے سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ماں کا کردار پہلے ہی کرچکی ہیں اور اب تو وہ نانی، دادی بلکہ پرنانی کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ میں اس طرح کے موضوعات پر کچھ بھی کہنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنا پسند کرتی ہوں لیکن میں ایک بات کہنا چاہتی ہوں کہ میری حمایت میں جس طرح پوری انڈسٹری باہر آئی میں اس کے لیے شکر گزار ہوں۔

فردوس صاحب کے تبصرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ ماں کا کردار تو میں ڈراما سیریل’’ہمسفر‘‘میں نبھا چکی ہوں اور آگے بھی اگر موقع ملا تو نبھاؤں گی، بلکہ میں تو اس انڈسٹری میں اتنا کام کرنا چاہتی ہوں کہ نانی، دادی اور پرنانی کے کردار ادا کر سکوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LX0xDn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times