
گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال کا ماہرہ خان سے متعلق بیان کہ ’وہ نہ تو اچھی اداکارہ ہیں اورنہ ہی اچھی ہیروئن‘ نے سوشل میڈیا پر طوفان مچایا ہوا ہے۔ اور اب اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا بیان بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ خان اور مہوش حیات دونوں کو اداکاری کی فہرست سے خارج کردیا۔
اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان احسن خان نے ان سے کہا کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر اور مہوش حیات ان تینوں کو اداکاری کے حوالے سے کون سے نمبر پر رکھیں گی، جس کے جواب میں نادیہ نے کہا کہ وہ پہلے نمبر پر صباقمر کو رکھیں گی پھر اقرا عزیز کو، جب کہ ان کے نزدیک اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اس فہرست میں شامل ہی نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ ان دونوں کو اداکاری نہیں آتی۔
میزبان احسن خان نادیہ خان کا جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ مہوش حیات کی اداکاری پر آج تک کسی نے سوال نہیں اٹھایا، یہ پہلی بار ہے کہ نادیہ خان نے انہیں بھی اداکاری کی فہرست سے خارج کردیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Kcsxk5
0 comments: