
تفتیشی افسر نے ملزم کے متعلق رپورٹ پیش کی ہے اور دوران سماعت ایک شہری نے کہا کہ یہ باپ بیٹا پندرہ سال سے ملک لوٹ کر کھا گئے۔
حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جسمانی ریماند میں سات دن کی توسیع ہو گئی۔ لاہو رکی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ لاہورحمزہ شہباز شریف سے ابھی مزید تفتیش کرنا باقی ہے۔
عدالت کے استفسار پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ حمزہ شہباز کا 52 روز کا ریمانڈ ہوچکا ہے۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ بھی پیش کی ۔وکیل نے کہا کہ حمزہ شہبازکی 2 بےنامی کمپنیاں سامنےآئی ہیں۔ حمزہ شہبازکےاکاؤنٹ میں 25 ملین منتقل ہوئے۔ حمزہ شہباز کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ تفتیش جاری ہے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعد سنا دیا۔
اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود شہری نے دہائی کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے یہ باپ بیٹا ملک لوٹ کر کھا گئے، عدالتی عملے نے شہری کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔ حمزہ شہباز کی پیشی پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MCLbDl
0 comments: