
سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نان ایشوز پر سیاست چمکانے والی اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے، مسترد شدہ عناصر کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اپوزیشن سمجھ لے، ملک میں صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اداروں کوکمزورکرنے کی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی ہے، انہوں نے کہا کہ دعوے کرنے والوں کومنفی سیاست ترک کردینی چاہیئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/338CV48
0 comments: