Tuesday, August 6, 2019

کشمیر کا سودا عمران خان نے کیا، ریحام خان کا الزام

ریحام خان
ایک جنرل نیازی تھے جنہوں نے بنگلہ دیش کا سودا کیا اور دوسرے عمران نیازی ہیں جنہوں نے کشمیر کا سودا کیا۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث و مباحثے اور تبصروں کا آغاز ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انہیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم نے امریکہ سے واپسی پر کہا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں.کیا کشمیر کا سودا وہ ورلڈ کپ تھا جو سلیکٹڈ امریکہ سے جیت کر آیا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ ایک جنرل نیازی تھے جنہوں نے بنگلہ دیش کا سودا کیا تھا اور دوسرے عمران نیازی ہیں جنہوں نے کشمیر کا سودا کیا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم میرے پروگرامز سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ میرے کشمیر سے متعلق تمام پروگرامز کو پالیسی شکایت کی بنیاد پرہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں میں نے 2016ء میں عمران خان اور ان کے کشمیر کے بارے میں مؤقف سے متعلق کیا کہا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آپ میرا تجزیہ اور میرے الفاظ نہیں مٹا سکتے چاہے آپ جتنی مرضی کوشش کر لیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں جو کر سکتی تھی میں نے کیا ، میں نے سب کو تنبہیہ کی تھی لیکن آپ سب نے جھوٹوں کو سنا۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ نے مودی کی مہم چلا کر کشمیر کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T9vxkd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times